پاکستان

قومی ہیرو ایم ایم عالم کی آج آٹھویں برسی

1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو زمین بوس کرنے والے محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) کی آج آٹھویں برسی منائی جا رہی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے طیاروں پر عقاب کی مانند جھپٹنے اور تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کے کارنامے زبان زدعام ہیں۔

1965 کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا مقبوضہ کشمیر کے چھمب جوڑیاں اور آدم پور جالندھر میں ہوا۔ان ہوائی معرکوں میں کچھ واقعات جنگی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو زمین بوس کردینے والے ایم ایم عالم کا کارنامہ آج بھی سننے والوں کو ورطہ حیرت میں  مبتلا کر دیتا ہے۔اپنے پسندیدہ جنگی ہوائی جہاز ایف ایٹی سکس کے ذریعے انہونی کو ہونی کر دینے والےایم ایم عالم کو غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں کی وجہ سے فالکن، لٹل ڈریگن جیسے القابات سے بھی نوازا گیا۔

ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں  مختلف محاذوں پر کل گیارہ بھارتی طیاروں کو تباہ کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button