پاکستان

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخاب نہ کروائے جائیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا‘ وزیر اعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں آج حکومتی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخاب نہ کروائے جائیں، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں ہر صورت انتخابات کروائے جائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button