پاکستان

5 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن بھی جاری

حال ہی میں ترقی پانے والے آئی جی پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے

حکومت سندھ نے صوبے کے 5 ڈی آئی جیز کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردی ہیں اور ان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حال ہی میں ترقی پانے والے آئی جی پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی مہر کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کر دیا گیا اور میرپورخاص سے زوالفقارعلی لاڑک کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ایڈمن کراچی لگا دیا گیا ہے۔ کراچی شرقی سے ڈی آئی جی نعمان صدیقی کو تبادلہ کرکے سی آئی اے کراچی میں تعینات کردیا گیا ہے جب کہ ثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی کراچی شرقی تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button