پاکستان

"میچ ہارنے کا خوف”۔۔۔کپتان نے فیلڈنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم  نے جارحانہ سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا کو سیاسی معاملات پر زیادہ بات کرنے سے روک دیا۔

کھوج ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو حکومتی کارکردگی اجاگر کرنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ مفادات کے ٹکراؤ اور تنقید کے پیش نظر بعض مشیران اور معاونین خصوصی کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شبلی فراز اور فیصل واوڈا جلد دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، عامر کیانی کا بھی دوبارہ کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے میڈیا حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے شیخ رشید احمد کو متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت داخلہ کا لاہور میں بھی کیمپ آفس قائم کیا جارہا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے انتظامات الگ کرنے کے لیے فیصل جاوید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جب کہ میڈیا پر اقدامات کی تشہیر کی ذمہ داری شبلی فراز کے سپرد کردی گئی  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button