پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان حکومت نے شہریوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں‘ مختلف شعبوں میں 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا

وفاقی کابینہ نے مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کے بل کی منظوری دی تھی لیکن بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا

عمران خان حکومت نے شہریوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں‘ مختلف شعبوں میں 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری لی۔وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیلئے سمری بھی منظور کرلی ہے۔ وفاقی کابینہ نے مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کے بل کی منظوری دی تھی لیکن وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button