پاکستان

باپ بیٹے کو زخمی کرنے کا کیس، عدالت نے باپ بیٹے کی ضمانت منظور کر لی

دونوں ملزمان کی ضمانت 50، 50ہزار روپے میں منظور کی گئی ہے جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی

کراچی کی مقامی عدالت نے فیشن ڈیزائنر محمد معظم خان اور ان کے دو بیٹوں کو زخمی کرنے کے کیس میں ملزم باپ بیٹے خالد درانی اور ابراہیم درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملزمان کے خلاف محمد معظم خان نے شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا جس کے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھگڑا گاڑی کھڑی کرنے پر ہوا، ملزمان نے قتل کرنے کی نیت سے چاقو سے حملہ کیا۔ مقدمے میں ملزمان پر اقدام قتل اور زخمی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے فیشن ڈیزائنر محمد معظم خان اور انکے دو بیٹوں کو زخمی کرنے کے کیس میں ملزم باپ بیٹے خالد درانی اور ابراہیم درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔ دونوں ملزمان کی ضمانت 50، 50ہزار روپے میں منظور کی گئی ہے جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button