پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

سری لنکن چیف آف ڈیفنس نے خطے میں امن و استحکام اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی خصوصی طور پر تعریف کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس جنرل ایل ایچ ایس سی سلوا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور سری لنکن چیف آف ڈیفنس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون میں اضافے پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن چیف آف ڈیفنس نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی بھی خصوصی طور پر تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے جب کہ پاک فوج کے دستے نے معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن کمانڈر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button