پاکستان

ایک ہفتہ کے دوران اشیاء کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقعی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مہنگائی کی شرح 13.21 فیصد پر آ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 7 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ گھی ایک روپے 63 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دال ماش ایک روپیہ 86 پیسے، چینی 7 پیسے، کیلا 2 روپے 38 پیسے اور انڈے 2 روپے 13 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر آلو 46 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ آٹا، دہی، مٹن، بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں مرغی 16 روپے 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی جب کہ لہسن 8 روپے 49 پیسے، پیاز ایک روپیہ 37 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 59 پیسے سستا ہوا۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران دال مسور، دال مونگ، تازہ دودھ اور دال چنا کی قیمتیں بھی کم ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button