پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام، رمضان المبارک سے قبل سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، شہری بلبلا اٹھے

رمضان شروع ہونے سے قبل ہی آلو اور پیاز کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں‘گھی، چینی، دال ماش اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام، رمضان المبارک سے قبل سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

رمضان المبارک سے پہلے اچانک ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور ٹماٹر تقریبا 8 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔ رمضان شروع ہونے سے قبل ہی آلو اور پیاز کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں جبکہ گھی، چینی، دال ماش اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق کیلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور کیلے 100 سے 130 روپے درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور9 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں مہنگائی میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو3 فیصد تک رہنے کے اندازے اور شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button