پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت کو یکے بعد دیگرے پریشانیوں کا سامنا، لاہور میں سکینڈری سکول ٹیچر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ، ٹریفک نظام درہم برہم

حکومت کی شرائط پوری کرنے کے باوجود ملازمت پر مستقل نہیں کیا جا رہا، اب محکمہ کی جانب سے مزید شرائط لگائی جا رہی ہیں

اہور میں سیکنڈری سکول ٹیچرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مانیٹرنگ افسران اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے مظاہرین لاہور میں اکٹھے ہوئے اور ڈیوس روڈ کو بند کر کے مظاہرہ کیا۔ سیکنڈری سکول ٹیچرز نے کہا کہ حکومت کی شرائط پوری کرنے کے باوجود ملازمت پر مستقل نہیں کیا جا رہا، اب محکمہ کی جانب سے مزید شرائط لگائی جا رہی ہیں، بعض اضلاع میں تو تنخواہیں بھی نہیں مل رہیں۔ احتجاج کے باعث ڈیوس روڈ اور اس کے اطراف ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button