پاکستان

وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کن کن افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے؟ چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی

وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے بعد وزیرا عظم ہاؤس کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کن کن افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے؟ چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سمیت معاون خصوصی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے جبکہ وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزرا اور افراد بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی، وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو لنک سے کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے جمعرات کو ویکسین لگوائی اور پھر اسی دن اسلام آباد میں ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح بھی کیا جس میں زلفی بخاری کے علاوہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں ان کے ساتھ دستاویزات کا بھی تبادلہ بھی ہوا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سوات موٹر وے کا دورہ بھی کیا تھا اور اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button