پاکستان

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشرباء اضافہ، فی تولہ سونے کتنے کا ہوگیا؟ شہریوں کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

فی تولہ قیمت میں 800 روپے‘ 10گرام سونے کی قدر 686 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 593 روپے ہے

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشرباء اضافہ، فی تولہ سونے کتنے کا ہوگیا؟ اس حوالے سے شہریوں کو دنگ کر دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونے کی قدر 686 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 593 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 745 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button