پاکستان

ایف اے ٹی ایف معاملہ، سندھ حکومت نے نیا کٹا کھول لیا‘ صوبے بھر کی مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کیلئے تمام آئمہ مسجد سے ایک ایک روپے کا حساب مانگ لیا

مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے

ایف اے ٹی ایف معاملہ، سندھ حکومت نے نیا کٹا کھول لیا‘ صوبے بھر کی مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کیلئے تمام آئمہ مسجد سے ایک ایک روپے کا حساب مانگ لیاہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیاہے۔ محکمہ اوقات کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور تمام آئمہ مسجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button