پاکستان

کویتی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، پورے کا پورا وفد قرنطینہ میں چلے گیا

وزیراعظم نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں ان کے ساتھ دستاویزات کا بھی تبادلہ بھی ہوا تھا

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کویتی وزیرخارجہ اور پاکستان کا دورہ کرنے والے کویتی کے پورے کے پورے وفد نے بھی قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم نے جمعرات کو ویکسین لگوائی اور پھر اسی دن اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح بھی کیا تھا جس میں زلفی بخاری کے علاوہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں ان کے ساتھ دستاویزات کا بھی تبادلہ بھی ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button