پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

 پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ساہیوال میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔بورے والا، پاکپتن، اور چیچہ وطنی میں بھی رات گئے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ عارف والا اور جڑاںوالا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ، رائے ونڈ اور گوجرہ، ننکانہ صاحب میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بادلوں کا راج ہے، بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button