پاکستان

کورونا کے بعد وزیر اعظم کا قوم کے نام پہلا پیغام

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا  میں مبتلا ہونے کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا گیا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان اور بیرون ممالک میں بسنے والے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اور خاتون اول کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں۔وزیر اعظم نے نہ تو اپنی صحت کے بارے میں بات کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہیں کس قسم کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دونوں ہی گھر پر آئسولیٹ ہیں ۔ وزیر اعظم آئسولیشن میں رہتے ہوئے ضروری امور کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button