پاکستان

کراچی کی ماربل فیکٹری میں 6 افراد کی خاتون سے زیادتی

 کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع ماربل  فیکٹری میں 6 ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

منگھوپیر پولیس نے لیاقت آباد کی رہائشی خاتون کی شکایت پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ 6 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کو ایک شخص نے کام دینے کے بہانے ماربل فیکٹری منگھوپیر میں بلایا اور وہاں  موجود 5 افراد نے باری باری اس کے ساتھ زنا کیا اور بعد ازاں اسے فیکٹری سے باہر نکال دیا۔

خاتون نے اپنے محلے میں آکر لوگوں کو بتایا جس پر لوگوں نے مذکورہ معاملہ پولیس کو بتایا۔ پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود دو افراد قدیر اور علی نواز بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button