پاکستان

تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے؟فیصلہ 24 مارچ کو

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نےکئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے  کہ تعلیمی ادارےکھولنے ہیں یانہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button