پاکستان

موٹروے زیادتی کیس ; دونوں مجرم ڈیتھ سیل منتقل

موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کو ڈیتھ سیل میں منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی مجرم عابد ملہی اور شفقت کو کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں دونوں کو دی جانے والی سزاؤں پرعملدرآمد ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرم کیمپ جیل فیروزپور روڈ میں بند تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button