پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تبدیلی سرکار بھی جاگیر دارانہ نظام ختم نہ کر سکی، بھینس کھیتوں میں گھسنے پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگا لی، 65 سالہ بزرگ پر درخت سے باندھ کر تشدد

ملزمان نے 65 سالہ بزرگ غلام شبیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ باندھے رکھا‘ مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار

تبدیلی سرکار بھی جاگیر دارانہ نظام ختم نہ کر سکی، بھینس کھیتوں میں گھسنے پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگا لی، 65 سالہ بزرگ پر درخت سے باندھ کر تشدد کے پہاڑ توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر زمیندار نے 65 سالہ بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر درختوں سے باندھ دیا۔ ذرائع مطابق بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگالی۔ملزمان نے 65 سالہ بزرگ غلام شبیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ باندھے رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button