پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے دینے والے اساتذہ رکاوٹیں ہٹا کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے‘ مرکزی دروازے پر دھرنا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، متعدد خواتین اساتذہ گرفتار

مستقلی کیلئے کئی روز سے اساتذہ نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جس کے بعد آج اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی

سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے دینے والے اساتذہ رکاوٹیں ہٹا کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے مرکزی دروازے پر دھرنا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، متعدد خواتین اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر7 روز سے احتجاج کرنے والے اساتذہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔ مستقلی کیلئے کئی روز سے اساتذہ نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جس کے بعد آج اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ کئی اساتذہ اسمبلی گیٹ پر رکھی رکاوٹیں ہٹاکروزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے جبکہ بعض کو پولیس نے اسمبلی گیٹ پر ہی روک لیا۔ چند اساتذہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے مرکزی دروازے پر دھرنا دے دیا۔ دھرنا دینے والی خواتین اساتذہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس پر پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button