پاکستان

کورونا کا پھیلاؤ مزید تیز؛پنجاب میں پارک بھی بند

پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام تفریحی پارک بندکردیئے تاہم پارکوں میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے۔

حکومت پنجاب  کی جانب سے لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت شادی بیاہ کی تمام ان ڈورتقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ترمیمی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 300 مہمانوں کے ساتھ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات ایس اوپیز کی پاسدار ی سے مشروط ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند ہوجائیں گی تاہم ریسٹورینٹس کو رات 10 بجےتک آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹیل شاپس 70 فیصد افرادی قوت کے ساتھ کام کریں گی جب کہ فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں، اسپتال اورکلینکس 24 گھنٹےکھلے رہیں گے، اس کے علاوہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ پر 50 فی صدمسافروں کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button