پاکستان

یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یوم پاکستان آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں دن کے آغاز پر 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21، توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔یومِ پاکستان پر  لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور  پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان تھے، گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنرپیش کیا جب کہ ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

دوسری جانب  اسلام آباد میں بارش کے باعث 23 مارچ کی پریڈ اب 25مارچ کو ہو گی جس میں تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 25 مارچ کی پریڈ کا وقت اور مقام وہی ہو گا جو پہلے سے طے شدہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button