پاکستان

آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کے متعلق اپنا پینترا کیوں بدلا؟ ن لیگی رہنماء راناثناء اللہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر ملکی سیاست میں سنسنی پھیلا دی

آصف زرداری بیان دینے لگے کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، میرا ایک ہی بیٹا ہے اور کوئی نہیں

آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کے متعلق اپنا پینترا کیوں بدلا؟ ن لیگی رہنماء راناثناء اللہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر ملکی سیاست میں سنسنی پھیلا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں کہا تھا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران لوگوں نے آکر بتایا کہ باہر تماشا چل رہا ہے جس کے بعد آصف زرداری نے اپنا پینترا بدلا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بیان دینے لگے کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا اور کوئی نہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے یہ باتیں کیں، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ ان کی آواز میں ریکارڈنگ موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button