پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے افسر کی شرمناک حرکت، لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے کا الزام، ڈائریکٹر ایف آئی اے کا نوٹس، امیگریشن افسر معطل

لڑکی کا الزام ہے کہ ایف آئی اے افسر نے اس سے نمبر مانگااور مٹھائی طلب کی جس پر لوگوں نے مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کی ویڈیو بنالی

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے افسر کی شرمناک حرکت، لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے کا الزام، ڈائریکٹر ایف آئی اے کا نوٹس، امیگریشن افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ حکام کے مطابق لڑکی کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ شام کے وقت پیش آیا اور بحرین سے آنے والی ایک لڑکی کو ایف آئی اے افسر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لڑکی کا الزام ہے کہ ایف آئی اے افسر نے اس سے نمبر مانگااور مٹھائی طلب کی جس پر لوگوں نے مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کی ویڈیو بنالی جب کہ ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی جواب نا دے سکا۔ دوسری جانب ایف آئی افسر کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی سے نمبر لسٹ میں لکھنے کے لیے مانگا اور مٹھائی مذاق میں مانگی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لے کر امیگریشن افسر کو معطل کردیا اور افسر کو زون رپورٹ کرکے اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button