پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا وائرس کی تیسری لہر، پنجاب حکومت نے شہریوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا، تفریحی پارک سمیت شادی ہال بند، لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری

300 مہمانوں کیساتھ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات ایس اوپیز کی پاسدار ی سے مشروط ہوں گی‘ تفریحی پارک میں واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے

کورونا وائرس کی تیسری لہر، پنجاب حکومت نے شہریوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا، تفریحی پارک سمیت شادی ہال بند، لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام تفریحی پارک بندکردیئے تاہم پارکوں میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت شادی بیاہ کی تمام ان ڈورتقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترمیمی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 300 مہمانوں کیساتھ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات ایس اوپیز کی پاسدار ی سے مشروط ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند ہوجائیں گی تاہم ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹیل شاپس 70 فیصد افرادی قوت کے ساتھ کام کریں گی جب کہ فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں، اسپتال اورکلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ پر 50 فیصدمسافروں کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button