پاکستان

پی آئی اے کے چیف فلائٹ ایٹنڈنٹ کی بچے کو سینے سے لگا کر چپ کروانے کی تصویر وائرل‘ توحید داد پوتہ نے عالمی ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا

ویڈیو میں توحید داد پوتہ کو یواین وویمن پاکستان کی خاتون ممبر کی جانب سے ایوارڈ لیتے دیکھا جاسکتا ہے

پی آئی اے کے چیف فلائٹ ایٹنڈنٹ کی بچے کو سینے سے لگا کر چپ کروانے کی تصویر وائرل‘ توحید داد پوتہ نے عالمی ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے)کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ)کی دوران پرواز روتے ہوئے بچے کو سینے سے لگا کر چپ کرانے کی وائرل تصاویر نے جہاں ہر پاکستانی کا دل جیتا وہیں اب انہیں عالمی ادارے اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پی آئی اے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ توحید داد پوتہ کو یو این وویمن کی جانب سے ایک اعزاز سے نواز اگیا ہے۔ توحید داد پوتہ کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ ویڈیو میں توحید داد پوتہ کو یواین وویمن پاکستان کی خاتون ممبر کی جانب سے ایوارڈ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹ کے مطابق توحید داد پوتہ کو خواتین کا احساس،صنف سے ہمدردری، عزت اور ان کے خیال کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button