پاکستان

بی آر ٹی منصوبے میں کروڑوں کے گھپلے، انڈر پاس کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے سے ناقص میٹریل استعمال ہونے کا پول کھل گیا، فیڈر روٹ بھی معطل

انڈرپاسز میں پانی کی لیکیج پر پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے، بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے

بی آر ٹی منصوبے میں کروڑوں کے گھپلے، انڈر پاس کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے سے ناقص میٹریل استعمال ہونے کا پول کھل گیا، فیڈر روٹ بھی معطل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں گل بہار کے مقام پربی آر ٹی اسٹیشن کے انڈر پاس کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا۔ بی آر ٹی اسٹیشن میں پانی کے نکاس کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور وہاں پانی جمع ہو رہا ہے۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈرپاسز میں پانی کی لیکیج پر پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے، بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں تعمیرات کے کاموں کا ذمہ دارپشاور ترقیاتی ادارہ ہے، بی آر ٹی بس سروس کے آپریشنل امورکی ذمہ داری ٹرانس پشاور کی ہے۔ ترجمان کے مطابق انڈرپاسز میں پانی کی لیکج پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کام کر رہی ہے، متعدد مقامات پر بارش کا پانی کھڑے ہونے کے باعث فیڈر روٹ 3، 5،6 اور 7 عارضی طور پرمعطل ہیں تاہم بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بلاتعطل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button