پاکستان

مودی کی وزیراعظم عمران خان کو یوم پاکستان کی مبارکباد

پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں‘ کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مبارک باد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے نام بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے خط میں پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ مودی نے خط میں پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button