پاکستان

پاکستان اس وقت کس پوزیشن پر واپس آ چکا ہے؟ قانون پر عملدار کتنا ہو رہا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر عوام کو ایک اور لالی پاپ دیدیا

پناہ گاہوں، احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈز کے ذریعے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی‘ہم اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کامیاب نہیں ہوئے

پاکستان اس وقت کس پوزیشن پر واپس آ چکا ہے؟ قانون پر عملدار کتنا ہو رہا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر عوام کو ایک اور لالی پاپ دیدیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ہے اور طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں، احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈز کے ذریعے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تاہم اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کامیاب نہیں ہوئے جس کی بنیادی وجہ قائداعظم کے ویژن سے دوری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پندرہ صدی پہلے پیغمبر اسلام نے پہلی فلاحی ریاست، ریاست مدینہ کی بنیاد قانون کی حکمرانی، قابلیت اور برداشت پر رکھی تھی، مسلمان جب رہنما اصولوں سے دور ہوئے تو ان کی تہذیب زوال پذیرہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button