پاکستان

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟فیصلہ ہوگیا

محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو چند روز مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔این سی او سی اجلاس میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی ہے تاہم صوبوں کی رائے کے بعد ہی تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button