پاکستان

زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟

پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کےبعد کارکنوں اورترجمانوں کومخالف بیان بازی سےروک دیا گیا

زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن سےرابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟،کھوج نیوزکےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری اوراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ،جمعیت علمائےاسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمٰن کےدرمیان ٹیلی فون پر موجودہ ملکی وسیاسی صورتِ حال پرگفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نےتمام معاملات مل جل کرحل کرنےپراتفاق کیا اورپی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کےبعد کارکنوں اورترجمانوں کومخالف بیان بازی سےروک دیا گیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button