پاکستان

ایف بی آر نےشوگرملزمالکان کےلئےخطرے کی گھنٹی بجادی

ایف بی آرکی جانب سےلکھےگئےخط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پرکیوآر کوڈ کےذریعےعمل درآمد کیا جائے

ایف بی آرنےشوگرملزمالکان کےلئےخطرے کی گھنٹی بجادی،کھوج نیوزکےمطابق چیئرمین پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کی جانب سےایف بی آرکوخط لکھا گیا ہےجس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پرامپورٹد ٹیکس اسٹیمپ کےذریعےعمل درآمد کی مخالفت کی گئی ہے۔ ایف بی آرکی جانب سےلکھےگئےخط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پرکیوآر کوڈ کےذریعےعمل درآمد کیا جائے،ایف بی آرکےمجوزہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سےقیمتی زرمبادلہ کا نقصان ہوگا۔ خط کےمتن میں کہا گیا ہے کہ ہرسال ٹیکس اسٹیمپ درآمد کرکےچینی کےہربیگ پرچسپاں کرنا پڑیں گے،منہگےٹیکس اسٹیمپ کی درآمد سےشوگرملزمالکان پراضافی بوجھ پڑے گا اورچینی کےہربیگ پرکیوآرکوڈ پرنٹ کرنا سستا ترین حل ہوگا۔

پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کی جانب سےایف بی آرکولکھےگئے خط کے مطابق پورے ملک کی چینی کی پیکنگ کےلیےپولی پروپلین بیگ استعمال ہوتےہیں،شوگرملزصرف کیو آرکوڈ کےتحت پولی پروپلین بیگ استمال کریں گے،سیلزٹیکس کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کیوآرکوڈ کے تحت پولی پروپلین بیگ ہوں گے،غیراستعمال شدہ بیگ کےمتعلق ایف بی آرکورپورٹ کیا جائےگا۔

خط  میں مزید کہا گیا ہے کہ کیو آر کوڈ کے تحت یو آئی ایم، منیوفیکچرر کا نام، بیچ نمبر محفوظ ہوسکتا ہے، سنگل مربوط کیو آر سسٹم کے تحت قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور درآمدی اسٹیمپ کی جگہ کیوآرمشین سستی پڑے گی۔ خط میں چیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  رواں سیزن چینی کی پیداوار مکمل ہوچکی،  ہر بیگ پر اسٹیمپ لگانا عملی طور پر ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button