پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہم کسی قیمت پر سکول بند نہیں کریں گے‘ جو کرنا ہے کر لو‘ پرائیویٹ سکول والوں نے نیا محاذ کھول کر حکومت کے خلاف ہی اعلان جنگ کر دیا‘ سب حیران

تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے، ڈبل شفٹ میں 50فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس کا عمل جاری رہے گا

ہم کسی قیمت پر سکول بند نہیں کریں گے‘ جو کرنا ہے کر لو‘ پرائیویٹ سکول والوں نے نیا محاذ کھول کر حکومت کے خلاف ہی اعلان جنگ کر دیا‘ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن(این سی او سی)کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے پر آل پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صد ر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ ہم سکولز بند نہیں کریں گے،تادیبی کارروائیاں بند کی جائیں ورنہ لانگ مارچ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کاشف مرزا نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے، ڈبل شفٹ میں 50فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس کا عمل جاری رہے گا، حکومت طلبا،اساتذہ وسٹاف کی ویکسی نیشن کرنے کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کرے۔حکومتی و سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کی اصل وجہ ہیں انہیں فوری طور پربند کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button