پاکستان

پاکستان کوسٹ گارڈز کی دبنگ کارروائی، ملک کی نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچا لیا، بلوچستان کے ساحل سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب پکڑ لیا

بلوچستان کے ساحل سے ریت میں چھپائی گئی شراب کی 3805 بوتلیں برآمد کی گئیں‘ ان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے

پاکستان کوسٹ گارڈز کی دبنگ کارروائی، ملک کی نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچا لیا، بلوچستان کے ساحل سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب پکڑ لی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ساحل سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے ساحل پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی ہزاروں بوتلیں برآمد کی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ساحل سے ریت میں چھپائی گئی شراب کی 3805 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق برآمد شدہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی اور پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے ہم ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button