پاکستان

پاکستانیوں کے بڑی خوشخبری آگئی، چین سے مزید کورونا ویکسین خریدانے کا آرڈر دے دیا گیا، مزید کتنی کورونا ویکسین خریدی جائیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سائنو فارم ویکسین کی 10لاکھ اور کین سینو کی 60 ہزار خوراکوں کے لیے آرڈر دیئے جاچکے ہیں،دونوں ویکسینز کے جلد پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں

پاکستانیوں کے بڑی خوشخبری آگئی، چین سے مزید کورونا ویکسین خریدانے کا آرڈر دے دیا گیا، مزید کتنی کورونا ویکسین خریدی جائیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ چین کی 2کمپنیوں کو 10 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دے دیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے حوالے سے مہم جاری ہے، سائنو فارم ویکسین کی 10لاکھ اور کین سینو کی 60 ہزار خوراکوں کے لیے آرڈر دیے جاچکے ہیں،دونوں ویکسینز کے کچھ روز تک پاکستان میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اپریل کے لیے لاکھوں اضافی خوراکوں کے حوالے سے معاملات بھی چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button