پاکستان

شہبازشریف صاحب اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی

احتساب عدالت لاہورمیں شہبازشریف کےخلاف رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں جج نےشہبازشریف سےمکالمہ کرتےہوئےکہا کہ ’اتنا دوربھی نہ بیٹھیں میاں صاحب،اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی‘جس پرعدالت میں قہقہےگونج اٹھے۔ احتساب عدالت لاہورمیں شہبازشریف کےخلاف رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف اورحمزہ شہبازنےحاضری مکمل کروائی۔

سماعت کےآغازپرنیب کےگواہ تنویرحسین کےبیان پروکلاء کی جرح شروع ہوئی توشہبازشریف کےوکیل نےفاضل جج سےاستدعا کی کہ میاں شہبازشریف بیٹھنا چاہتےہیں عدالت اجازت دے۔ جج نےشہبازشریف کوہدایت کی کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگردوردوربیٹھیں،اس پرشہباز شریف نےکہا کہ ہم بہت دوردوربیٹھیں گےجج صاحب۔فاضل جج نےریمارکس دیئےکہ اتنا دوربھی نہ بیٹھیں میاں صاحب،اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ہے،اس پرکمرۂ عدالت میں قہقہےگونج اٹھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button