پاکستان

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے خوشخبری آگئی

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی، پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر مجموعی طور پر تقریباً دو ارب ڈالر جاری کیے جا چکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کے لئےچھ ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی، پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اورکارپوریٹ ٹیکس میں اصلا حات جاری رکھیں۔

اعلامیہ کےمطابق کورونا وبا کےچیلنج کےباوجود پاکستان کی معیشت کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ عالمی مالیاتی ادارے کےمطابق انسانی جانوں کوبچانےاورمعیشت کی مدد کرنےکےلئےپاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں۔ پاکستان کےلئےاینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی مالی مدد روکنےکےایکش پلان پرعمل درآمد لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button