پاکستان

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا کیس‘ عدالت عظمیٰ نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناک میں نکیل ڈالا دی‘ عمران خان پریشان ہو گئے

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیااوربلدیاتی ایکٹ کے سیکشن3 کو آئین سے متصادم قراردیدیا

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا کیس‘ عدالت عظمیٰ نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناک میں نکیل ڈالا دی‘ عمران خان پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیااوربلدیاتی ایکٹ کے سیکشن3 کو آئین سے متصادم قراردیدیا۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ کیا باقی صوبوں میں بلدیاتی انتخاب ہورہے ہیں؟اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ باقی صوبوں کا مردم شماری پر اعتراضات ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 7 اپریل کو ہو گا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اٹارنی جنرل کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں،صوبے مئی میں بلدیاتی انتخاب کر وا دیں، اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ صرف وفاق نہیں صوبوں کا بھی معاملہ ہے،

چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ پنجاب کی لوکل حکومتوں کو کیوں ختم کیا گیا؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پنجاب کی بلدیاتی حکومتوں کی ٹرم ابھی ختم ہو گئی ہو گی، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ عدالت کے سامنے پنجاب کا 2019 کا بلدیاتی قانون چیلنج کیا گیا ہے،کیا درخواست گزار چاہتا ہے قانون کے سیکشن 3 کو کالعدم قرار کر دیں۔ عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیااوربلدیاتی ایکٹ کے سیکشن3 کو آئین سے متصادم قراردیدیا، عدالت حکم کے بعد کونسلرزاور بلدیاتی ادارے بحال ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button