کورونا میں اجلاس ، وزیراعظم کو تنقید کا سامنا
عمران خان کی قرنطینہ میں اجلاس کی صدارت پر سوشل میڈیا پر اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ میں اجلاس کی صدارت پر سوشل میڈیا پر اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ عوام کو بھاشن دینے والے خود کورونا کو کتنا سیریس لیتے ہیں ایک تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کسی نے کہا کہ جناب پریڈ میں نہیں گئے کہ کورونا ہے، لیکن اپوزیشن کو دبوچنے کے لیے میڈیا ٹیم کو گھر پر ہی بلالیا۔
Prime minister with the media team today at Bani gala pic.twitter.com/Vk0oWIUDed
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 25, 2021
Bro that's how intelligent and sensible governments work when their premiere is sick. Protecting themselves and others. pic.twitter.com/Df7h4TVMyN
— ASK (@ASK7799) March 25, 2021
کسی صارف نے مشورہ دیا کہ اجلاس آن لائن بھی بلایا جاسکتا تھا، آج کے جدید دور میں کون ایسا رسک لے سکتا ہے جبکہ ساری دنیا کا کاروبار ورچوئل چل رہا ہے۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے شیئر کی تھی۔ جس پر ایک صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شبلی فراز صاحب 4، 5 دن بعد اپنا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیے گا۔
Prime minister with the media team today at Bani gala pic.twitter.com/Vk0oWIUDed
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 25, 2021