پاکستان

مریم نوازکےقتل کا منصوبہ،بڑا خدشہ ظاہرکردیا گیا

نوازشریف کےداماد کا کہنا ہےکہ مجھ پراورمیری اہلیہ مریم نوازپرکل نیب پیشی کےموقع قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے

مریم نوازکےقتل کا منصوبہ،بڑا خدشہ ظاہرکردیا گیا، سابق وزیراعظم نوازشریف کےداماد کیپٹن (ر) محمد صفدراعوان کا کہنا ہےکہ مجھ پراورمیری اہلیہ مریم نوازپرکل نیب پیشی کےموقع قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔ کھوج نیوزکےمطابق کیپٹن (ر) محمد صفدراعوان کا کہنا ہےکہ میں نےآئی جی پنجاب کوتحریری درخواست دی ہےاورمیں واضح کیا ہےکہ کل نیب میں ہماری پیشی ہے۔ پہلے بھی اگست میں پیشی ہوئی تھی جس میں میری اہلیہ اورمیرے اوپرقاتلانہ حملہ ہوا تھا اورکل پھرمجھےاس چیزکا خدشہ ہے۔اس لیے میں نےدرخواست دی ہےکہ مجھ پراورمیری اہلیہ مریم نوازپرکل بھی قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی 26 مارچ کونیب میں پیشی کےحوالےسےپنجاب حکومت نےنیب آفس لاہورکوریڈ زون قراردے دیا ، صوبائی حکومت کی جانب سےنیب لاہورکی درخواست منظورکرتےہوئےنیب آفس لاہورکوریڈ زون قراردینے کی منظوری دی گئی ہے،جس کےبعد 25 اور 26 مارچ کونیب آفس لاہورکےاطراف رینجرزاورپولیس کوتعینات کیا جائےگا ،اس حوالے سے پنجاب حکومت نےرینجرزکی طلبی کےلیےوزارت داخلہ کوخط بھی لکھ دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button