پاکستان

"نیب کا یو ٹرن”۔۔۔ مریم نواز کی پیشی ملتوی

نیب  نے مریم نواز کی لاہور کی احتساب عدالت میں کل ہونے والی پیشی ملتوی کر دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی اور کورونا وبا کی تیسری لہر کے حوالے سے جاری ہدایات کا جائزہ لیا گیا۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا جو کہ نیب کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے جبکہ ملزمان کیخلاف اس غیر قانونی برتاؤ کی ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانے میں درج ہے۔

نیب اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیب قانون کی شق (a) 31 کی رو سے نیب کی تحقیقات میں عدم تعاون کا مظاہرہ کرنے، رخنہ ڈالنے یا گمراہ کرنے کی صورت میں 10 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، ان قانونی اختیارات کے باوجود نیب کی جانب سے تاحال انتہائی صبرکا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button