پاکستان

نیب کے پیچھے اصل چہرہ؟ پیشی ملتوی ہونے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں

 مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب بھی نیب کا مالک عمران خان مشکل میں آتا ہے تو نیب مدد کو پہنچتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا نیب کے انتقام کے دن گزر گئے، جنتا انتقام نیب نے لینا تھا لے لیا، اب نیب کے لیے نرم شکار نہیں بنوں گی۔نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان کا ہے، جب جب نیب کا مالک عمران خان مشکل میں آتا ہے تو نیب مدد کو پہنچتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے حراست کے 48 دنوں میں کیا ایسا پوچھا اور اب ڈیڑھ سال بعد کیا پوچھنے کی ضرورت پیش آ گئی، اگر نیب کے الزامات میں دم خم ہوتا تو وہ سیاسی الزامات نہ لگاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پیشی ملتوی کی گئی تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا، عمران خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اگر ایکشن لینا ہے تو عمران خان کے خلاف لیں، ملک میں قانون ہے تو وزیراعظم آفس پر بھی لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button