پاکستان

سینٹ میں اپوزیشن لیڈرکی دوڑ،یوسف رضا گیلانی کا ن لیگ کوزوردارجھٹکا

گیلانی نےسینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کےدستخط کےساتھ اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرادی

سینٹ میں اپوزیشن لیڈرکی دوڑ،یوسف رضا گیلانی کا ن لیگ کوزوردارجھٹکا،کھوج نیوزذرائع کےٓمطابق پیپلزپارٹی کےسینیٹریوسف رضا گیلانی نےسینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کےدستخط کےساتھ اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرادی ہے۔ ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا سےآزاد سینیٹردلاورخان نےسینیٹ میں اپنا پارلیمانی آزاد گروپ بنانےکا فیصلہ کیا ہے،وہ کےپی اوربلوچستان سےمنتخب آزاد سینیٹرزکی حمایت سےاپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ سینیٹردلاورخان کی سربراہی میں سینیٹرزکا آزاد گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔ آزاد سینیٹرہدایت اللّٰہ اورسینیٹرہلال الرحمٰن نےبھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکےلیےیوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کردیےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button