پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مریم نواز کی نیب میں پیشی کیوں اور کن وجوہات کی وجہ سے ملتوی کی گئی؟ اصل حقائق سب کے سامنے آنے کے بعد ملک کی سیاست میں بھونچال آگیا

مریم نواز کی نیب پیشی اس لئے ملتوی کی گئی کیونکہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہو سکتا ہے

مریم نواز کی نیب میں پیشی کیوں اور کن وجوہات کی وجہ سے ملتوی کی گئی؟اصل حقائق سب کے سامنے آنے کے بعد ملک کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ شام سے اطلاعات آ رہی تھیں کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہو سکتے ہے جس پر نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو ملتوی کردیا گیا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے انتظامیہ کو بتا دیا گیا تھا کہ مریم نواز کے ساتھ ایک کار نیب دفتر تک جائے گی جبکہ باقی تمام کارکن اور رہنما ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نیب پیشی اس لئے ملتوی کی گئی کیونکہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نئی پیشی کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ فیصلہ مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا۔

مریم نواز کی نیب میں پیشی کے حوالے سے قومی احتساب بیورو میں آج اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں انتظامیہ کو فی الفور تمام سکیورٹی اقدامات واپس کرنیکی ہدایت کی گئی- اجلاس میں مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان اورپاکستانی عوام سیہے- ایسے اقدامات کی نفی کرتیہیں جس میں مبینہ طورپردبا میں لانیکیلئے مختلف حربوں کا استعمال کیا جائے- واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ یعنی کل مریم نواز کی پیشی میں کارکنان کو نیب آفس کے باہر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ نیب آفس کے باہر لاکھوں افراد کا مجمع ہوگا اور میں ریلی کو خود لیڈ کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button