پاکستان

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تعلق کس جماعت سے ہوگا؟ مسلم لیگ ن کی پوزیشن واضح ہوگی‘ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت جمعیت علماء اسلام (ف) بھی حیران رہ گئیں

سینٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ کے اپوزیشن لیڈر بننے کے قوی امکانات ہیں

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تعلق کس جماعت سے ہوگا؟ مسلم لیگ ن کی پوزیشن واضح ہوگی‘ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت جمعیت علماء اسلام (ف) بھی حیران رہ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ کے اپوزیشن لیڈر بننے کے قوی امکانات ہیں۔رپورٹ کے مطابق بی این پی کی پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے کے بعد ن لیگ کے امیدوار نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل کر لی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو اپنا امیدوار دستبردار کرنے کا پیغام دیا ہے۔ جے یوآئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے کی پابند ہے۔پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کے لیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button