پاکستان

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سال رواں کا پہلا از خود نوٹس لے لیا‘ یہ از خود نوٹس کا کیس کیا ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں

ازخود نوٹس لاہورہائیکورٹ کے انسداد دہشتگردی کے مقدمہ میں فیصلے پر لیا گیا، اے ٹی اے قانون کی خلاف ورزی کی گئی

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سال رواں کا پہلا از خود نوٹس لے لیا‘ یہ از خود نوٹس کا کیس کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رواں سال کا پہلا سوموٹو ایکشن لے لیا، ازخود نوٹس لاہورہائیکورٹ کے انسداد دہشتگردی کے مقدمہ میں فیصلے پر لیا گیا، دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے اے ٹی اے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے رواں سال کا پہلا سوموٹو ایکشن انسداد دہشتگردی سے متعلق فیصلے پرلیا گیا۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ کے انسداد دہشتگردی کے مقدمہ میں فیصلے پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے2019 کے فیصلے میں فوجداری مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔ دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے اے ٹی اے قانون کے سیکشن 6 اور7 کی خلاف ورزی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button