پاکستان

عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا؛قیمت میں اضافہ

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی مہنگی کرنے کا اختیار حاصل کرلیا ہے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

صدارتی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے بعد فلم انڈسٹری، ٹیکسٹ بکس، آئی پی پیز، ریئل اسٹیٹ سمیت متعدد اداروں اور شعبوں کا استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے۔ این ٹی این ٹیکس آویزاں نہ کرنے والے کاروباری افراد کو جرمانے کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button