پاکستان

پیپلزپارٹی کو سرکاری اپوزیشن کہنا درست نہیں؛یوسف رضا گیلانی

 سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سرکاری اپوزیشن کہنا درست نہیں، پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کیلئے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے عہدہ دینے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے والے آزاد سینیٹرز کا بلوچستان عوامی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں سے ملوں گا اور انہیں اعتماد میں لوں گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button