پاکستان

راولپنڈی میں آرمی چیف کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں اور ورکشاپس کے انفراسٹرکچرکا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں گاڑیوں اور ایوی ایشن اثاثوں کی اپ گریڈیشن میکنزم پر بھی بریف کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف سروس ہیلی کاپٹرز کی مقامی طور پر مکمل اوورہالنگ کی صلاحیت کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کمانڈنٹ اور عملے کی شاندار کامیابی پر ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button